قطر آئندہ اتوار اور پیر کو ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں حالیہ اسرائیلی حملے پر غور کیا جائے گا جس نے دوحا میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا۔
قطری نیوز ایجنسی کے مطابق اجلاس میں اسلامی دنیا کے اہم رہنما شریک ہوں گے۔
اس سے قبل مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی منگل کو دوحا پہنچے اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں اسرائیلی حملوں کے بعد قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
پاکستان کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی قطر کا دورہ کیا اور امیر قطر سے ملاقات میں حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کھلا حملہ قرار دیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دوحہ پر حالیہ اسرائیلی حملے کے تناظر میں قطر کی قیادت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے قطر کا دورہ کیا اور قطر کے امیر، عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے… pic.twitter.com/h0TpwSbv6I
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 11, 2025
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں برادر ملک قطر کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔
وزیراعظم نے غزہ میں قیامِ امن کے لیے قطر کے تعمیری ثالثی کردار کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت کو روکنے کے لیے امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے
دوحہ ائیرپورٹ پر قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاع عزت مآب شیخ سعود بن عبد الرحمن بن حسن الثانی نے وزیراعظم کا استقبال کیا pic.twitter.com/LehQXLN9FR— WE News (@WENewsPk) September 11, 2025
مزید پڑھیں: نیتن یاہو نے یرغمالیوں کی رہائی کی امید ختم کر دی، قطری وزیراعظم
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے قطر کی درخواست پر مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر غور کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی بھی درخواست کی تھی۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے فروغ، بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔