اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کی ہے۔
سلامتی کونسل کے مشترکہ بیان میں اسرائیل کا نام لیے بغیر کہا گیا کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کو اولین ترجیح دی جائے۔
قطری وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ اسرائیل نے دوحہ پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے۔
ان کے مطابق یہ اقدام نہ صرف امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے بلکہ غزہ میں جنگ ختم کرنے کی کوششوں کو بھی ناکام بنانے کی سازش ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو نے یرغمالیوں کی رہائی کی امید ختم کر دی، قطری وزیراعظم
قطری وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی سفارتی کاوشیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ قطر کا ثالثی کردار عالمی سطح پر سراہا گیا ہے اور وہ خونریزی روکنے کے لیے اپنے انسانی و سفارتی کردار کو بغیر ہچکچاہٹ کے آگے بڑھائیں گے۔
پاکستان اور دیگر ممالک کا ردِعمل
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیلی کارروائی کو یو این چارٹر اور قطر کی سلامتی کے منافی قرار دیا۔

ان کے مطابق اسرائیل نے صرف قطر پر نہیں بلکہ عالمی امن پر بھی حملہ کیا ہے۔ یہ اجلاس پاکستان سمیت کئی ممالک کے مطالبے پر بلایا گیا تھا۔
امریکا کی غیر معمولی حمایت
سلامتی کونسل کا مذمتی بیان برطانیہ اور فرانس نے تیار کیا، جسے امریکا سمیت تمام 15 رکن ممالک نے متفقہ طور پر منظور کیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکا عام طور پر اقوام متحدہ میں اسرائیل کا دفاع کرتا ہے، تاہم اس بار بیان کی حمایت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناراضی کے اظہار کا غماز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قطر کی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی، پاکستان کا بڑا اعلان۔ پی ٹی آئی نے نئی چال چل دی
دوحہ پر حملہ براہِ راست اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حکم پر کیا گیا تھا۔
حملے کی تفصیلات اور اثرات
اسرائیل نے 9 ستمبر کو دوحہ میں حماس کی سیاسی قیادت کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے اور ان کے دفتر کے ڈائریکٹر سمیت چھ افراد شہید ہوئے جبکہ حماس کی مرکزی قیادت محفوظ رہی۔
BREAKING: UN Security Council condemns strikes on Qatar, fails to mention Israel.
🔴 LIVE updates: https://t.co/qXoAHmf4hA pic.twitter.com/0Saa043VOA
— Al Jazeera English (@AJEnglish) September 11, 2025
اس سے قبل قطری وزیراعظم نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دی ہیں اور اس اقدام نے ان کے مستقبل کو مزید خطرے میں ڈال دیا ہے۔