چارلی کرک کے قتل پر خوشی منانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، امریکی نائب وزیر خارجہ

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی افراد جو قدامت پسند رہنما چارلی کرک کے قتل پر خوشی مناتے ہیں، جواز پیش کرتے ہیں یا اس کو ہلکا لیتے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چارلی کرک کے قاتل کی تلاش ، اطلاع دینے والے کو کتنا انعام ملے گا؟

لینڈاؤ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ہمارے ملک میں ایسے غیر ملکیوں کی کوئی جگہ نہیں جو تشدد اور نفرت کو بڑھاوا دیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے قونصلر حکام کو ہدایت دی ہے کہ ایسے افراد کے خلاف ’مناسب اقدامات‘ کیے جائیں، تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ اقدامات کس نوعیت کے ہوں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے لوگوں کو ویزے دینے کے حق میں نہیں ہے جن کی موجودگی امریکا کی قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہو۔

یاد رہے کہ 31 سالہ چارلی کرک، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور نوجوان ووٹرز میں ریپبلکن پارٹی کی مقبولیت بڑھانے کے لیے سرگرم تھے، جو بدھ کے روز یوٹا کی ایک یونیورسٹی میں خطاب کے دوران فائرنگ میں ہلاک ہو گئے تھے۔ صدر ٹرمپ نے اس واقعے کو ’سنگین قتل‘ قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟