ہارمونیل تھراپی کے بعد جلن کے علاج کی نئی دوا ایجاد

ہفتہ 13 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کولمبیا میں ماہرین طب نے ایک ایسی دوا تیار کر لی ہے جس سے بدن میں جلن اور شدید پسینہ آنے جیسی بیماریوں کا علاج کیا جائے گا۔ یہ دوا ہارمونیل تھراپی کے متبادل کے طور پر تیار کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری اکثر خواتین میں پائی جاتی ہے، خواتین جو ’’مینوپاز‘‘ یعنی ماہواری کے بند ہو جانے یا کسی دوسری متعدی بیماریاں جیسے طاعون، چھاتی کے کینسرکے علاج کے بعد ہارمونیل تھراپی کروانے کے بعد شدید پسینہ اور بدن میں جلن محسوس کرتی ہیں۔

بعض خواتین چھاتی کے کینسر’مینوپاز‘ یا دیگر متعدی بیماریوں کے علاج کے بعد ’ہارمونیل تھراپی‘ نہیں کروانا چاہتی اور اس سے انہیں رات کو شدید پسینہ اور بدن میں شدید جلن محسوس ہوتی ہے۔

اب کولمبیا کی ایک کمپنی نے ’ویوزا‘(Veozah ) کے نام سے ایسی گولیاں تیار کی ہیں جو اگرچہ کینسر یا ’مینوپاز‘ جیسی متعدی بیماریوں کا علاج تو نہیں بہر حال ان سے خواتین کے علاج کے دوران یا بعد میں آنے والے شدید پسینہ اور بدن میں جلن کا علاج کیا جائے گا۔

کولمبیا یونیورسٹی واگیلوس کالج آف فزیشن کی شعبہ ہیلتھ برائے خواتین کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرمیری روسر نے اس دوا کے استعمال کی منظوری پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ : یہ دوا ان خواتین کے لیے ’گیم چینجر‘ ثابت ہو گی جو ’مینوپاز‘ یا کینسر کی بیماریوں کے علاج کے بعد ہارمونیل تھراپی نہیں کروانا چاہتیں۔

چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہوآرڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت انتہائی کسمپرسی کی حالت محسوس کر رہی تھیں جب برف کے موسم میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرات میں بھی اس کی پیشانی سے پسینہ بہہ رہا تھا اور اس کا جسم تکلیف سے جل رہا تھا۔

ہوآرڈ کا کہنا تھا کہ ہارمونیل تھراپی نے میری بیمار زندگی کو مزید دردناک بنا دیا تھا، میں بدن کی جلن اور پسینہ سے سو نہیں سکتی اس لیے اب میں چاہتی ہوں کہ مجھے فوراً کوئی ایسی دوا ملے جو میری اس تکلیف کو دور کر دے۔

اسٹیلاس کے بائیو فارما ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ دعا ’ایف ڈی اے‘ ڈیپارٹمنٹ کی حتمی منظوری کے بعد مارکیٹ میں بھیج دی جائے گی۔

ماہرین طب کا کہنا ہےکہ بدن میں جلن اور اس سے شدید پسینے کا آنا خواتین کے دل و دماغ کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے کیوں کہ یہ کسی اور وجہ سے نہیں بلکہ کینسر اورمینوپاز جیسی بیماریوں کے علاج کے دوران ہونے والے سائیڈ ایفکٹ (دیگر مضمرات) کی وجہ سے ہوتا ہے۔

اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ’ویوزولائٹنٹ‘ فارمولے کے ساتھ 45 ملی گرام کی گولیاں تیار کی گئی ہیں۔ ایک پیکٹ میں ان کی تعداد 30 رکھی گئی ہے۔ ان 30 گولیوں کی قیمت 550 ڈالررکھے جانے کا امکان ہے جو کہ پاکستانی ایک لاکھ 54 ہزار روپے بنتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp