پنجاب میں مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کی عام مارکیٹ میں آٹے کے تھیلوں کی وافر سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 8 لاکھ 27 ہزار آٹا تھیلے فراہم کیے گئے۔ 4 لاکھ 87 ہزار سے زائد 10 کلو آٹا تھیلے عام مارکیٹ میں سپلائی کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے آٹے کے نرخ ناجائز طور پر بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

3 لاکھ 40 ہزار 20 کلو آٹا تھیلے سرکاری نرخوں پر فراہم کیے گئے۔ صرف لاہور ڈویژن کی عام مارکیٹ میں 2 لاکھ 60 ہزار تھیلے فراہم کیے گئے۔

ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ 10 کلو آٹا تھیلے کی قیمت 905 روپے اور 20 کلو آٹا تھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سرکاری نرخوں پر آٹے اور روٹی کی قیمت پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو جیو ٹیگنگ کے ذریعے مانیٹر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گندم اور آٹے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، وجہ کیا ہے؟

مزید بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں مہنگا آٹا فروخت کرنے والے 1052 افراد کو جرمانے اور 17 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپسٹین فائلز میں مودی کا نام سامنے آنے پر کانگریس کی تنقید، حکومت کی سخت تردید

امریکا کی بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

برطانیہ کا تاریخی بھارتی ریسٹورنٹ 99 سال بعد بند ہونے کے قریب، بادشاہ چارلس سے مداخلت کی اپیل

غزہ پر اسرائیلی حملے: 37 فلسطینی شہید، حماس نے شدید نتائج کی وارننگ دے دی

آج ملک کے کن حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘