قصور میں سیلاب زدگان کو سولر پینل نہ ملنے کا الزام، حقیقت کیا ہے؟

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کام جاری ہے، جہاں حکومت سمیت دیگر ملکی اور غیرملکی ادارے بھی مصروف عمل ہیں، تاہم ایسے میں بعض غیرمصدقہ اطلاعات بھی عوامی جذبات کومہمیز دینے کا باعث بن رہی ہیں۔

سیلاب زدگان کے امداد کے حوالے سے سوشل میڈٰیا پر حالیہ پوسٹ میں بعض افراد نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے ضلع قصور میں سیلاب سے متاثرہ آبادی میں امدادی سامان کی تقسیم کے حوالے سے ہیرا پھیری کرتے ہوئے سولر پینل تقسیم نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اظہارِ اخوت، امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچ گئے

جماعت اسلامی کے سابق سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے سوشل میڈیا پوسٹ پر قصور میں گنڈا سنگھ والا ہائی اسکول میں متاثرین سیلاب میں سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ امدادی سامان کی تقسیم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ ہاتھ ہو گیا۔

’مصدقہ اطلاعات کے مطابق قصور گنڈا سنگھ والا ہائی اسکول میں 1500 خاندانوں کے لئے برادر اسلامی ملک سعودیہ عرب سے آنیوالے امدادی سامان میں موجود سولر پلیٹیں سیلاب متاثرین کو نہیں ملی توکدھرگئیں؟ کیا پنجاب حکومت اسکا جواب دینا پسند کرے گی۔‘

مزید پڑھیں:زرعی و ماحولیاتی ایمرجنسی، پیپلز پارٹی کا خیرمقدم، فوری امداد اور عالمی اپیل کا مطالبہ

قیصر شریف کی اس پوسٹ پر سینیئر صحافی وسیم عباسی نے تبصرہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ سعودی ایجنسی کے ایس ریلیف کے مطابق یہ الزام درست نہیں۔

ان کے مطابق، مذکورہ علاقے میں ضرورت کی بنیاد پر بعض سیلاب زدگان کو سولر پلیٹیں دی گئیں اور بعض کوخوراک اور ٹینٹ وغیرہ فراہم کیے گئے۔

’ابھی سعودی ایجنسی کے ایس ریلیف سے بات ہوئی تو معلوم ہوا یہ  درست نہیں ہے، سعودی ایجنسی ایک ایک متاثرہ شخص کو خود امداد دیتی ہے اورحکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں ہوتا، انتظامیہ صرف متاثرین سے ملواتی ہے۔‘

مزید پڑھیں: پاکستان میں سیلابوں سے تباہی، بیرونی ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے کتنی امداد آئی؟

انہوں نے ایک علیحدہ پوسٹ میں ایک ویڈیو بھی منسلک کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی امدادی ایجنسی کے سینیئراہلکار قصور کے علاقے گنڈا سنگھ میں لوگوں کو خود سولر پینل تقسیم کررہے ہیں۔

وسیم عباسی کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پرگردش کرتی ’مبینہ خبریں‘ اس ویڈیو کے بعد بے بنیاد ثابت ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟