پنجاب حکومت فوٹو شوٹ میں مصروف، عوام بے سہارا ہے: شیخ وقاص اکرم

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو عوامی مشکلات کے بجائے صرف اپنے فوٹو شوٹ کی فکر ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سیلابی صورتحال نے عوام کی زندگیاں تباہ کر دی ہیں، لیکن حکومت کو عوامی مشکلات کے بجائے صرف فوٹو شوٹ کی فکر ہے۔

یہ بھی پڑھیے حکومت سے مذاکرات ختم، مگر پاکستان کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوسکتی ہے، شیخ وقاص اکرم

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا آدھے سے زیادہ حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، مگر حکومت ریلیف کے بجائے سیاسی سرگرمیوں میں لگی ہوئی ہے۔ پنجاب میں ریلیف کیمپس لگانے کی اجازت نہیں دی جارہی، حالانکہ سیلاب ہر دو سال بعد بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے آتا ہے۔ ماضی میں ایسے مواقع پر حفاظتی انتظامات کیے جاتے تھے، مگر اس بار عوام کو بے سہارا چھوڑ دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کی تحسین اور پنجاب حکومت پر تنقید

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 450 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، لیکن صوبائی حکومت نے فوری ریلیف پیکجز دیے، پنجاب ہم سے سیکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن سیلاب کی آڑ میں روکے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت اور مقدمات پر تنقید

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے 6 کارکنوں پر اڈیالہ جیل کے باہر دہشتگردی کے مقدمات درج کر کے قید کیا گیا۔ پہلی بار عوامی نمائندوں کو اجتماعی طور پر نااہل کیا گیا۔ ہمارے وزیراعلیٰ کے خلاف اتنی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں کہ گنتی بھی مشکل ہے۔ وزیراعلیٰ کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک بیرونی دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر دے رہا ہے۔

ای سی ایل اور پاسپورٹ بندش کا معاملہ

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 750 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے جو اب بڑھ کر 1000 تک پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے جیل سے اچھی خبریں نہیں آ رہیں، عمران خان سے ملاقات کروائی جائے تو 15 اکتوبر کا احتجاج نہیں ہو گا، شیخ وقاص اکرم

انہوں نے کہا کہ وہ  خود کبھی ای سی ایل کے خلاف عدالت نہیں گئے کیونکہ وہ بیرونِ ملک نہیں جانا چاہتے، البتہ وزیراعلیٰ پاسپورٹ بندش کے خلاف جلد عدالت جائیں گے۔

انہوں نے پنجاب حکومت پر الزام لگایا کہ گندم کی بندش ایک سنگین جرم ہے اور مریم نواز کو عوام کی مشکلات کے بجائے صرف بیرونی دوروں کی فکر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی