ایشیا کپ 2025: پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دیدی

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دے دی ہے۔

ٹی 20ایشیا کپ کے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے 90 فیصد ٹکٹس فروخت، دبئی میں جنون عروج پر

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور سلمان آغا صفر پر آؤٹ ہوئے، صاحبزادہ فرحان 29، فخر زمان 23اور محمد نواز 19 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حارث نے ناقابل شکست 66 رنز کی اننگز کھیلی۔

عمان کی جانب سے فیصل شاہ نے 3، محمد ندیم نے ایک اور عامر کلیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جوابی اننگز میں عمان کی پوری ٹیم 16.4 اوورز میں 67 رنز پر ڈھیر ہوگئی،پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، صائم ایوب، سفیان مقیم اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت سست روی کا شکار

نیپال کی جانب سے عامر کلیم 13، حماد مرزا 27 اور شکیل احمد 10 رنز بنا کر نمایاں رہے، عمان کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔

پاکستان اپنا اگلا میچ 14 ستمبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن