سعودی عرب پہلی بار ریسل مینیا کی میزبانی کرے گا، تقریب 2027 میں ریاض سیزن کا حصہ ہوگی

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب اگلے سال ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا کی میزبانی کرے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ریسل مینیا شمالی امریکا کے باہر منعقد ہو رہا ہے۔

منتظمین کے مطابق ریسل مینیا 43 سنہ 2027 میں سعودی دارالحکومت ریاض میں ریاض سیزن کا حصہ بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مدن سعودی کا خلیج عرب میں پہلی کثیر المنزلہ فیکٹری شروع کرنے کا اعلان

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی الشیخ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریسل مینیا پہلے ہی ریسلنگ کیلنڈر کی سب سے بڑی تاریخ ہے اور یہ اعلان ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ ہماری شراکت داری میں ایک سنگ میل ہے۔

ہمارا مقصد ہے کہ اس ایونٹ کو نئی بلندیوں تک لے جائیں اور دنیا کو ایک منفرد ریسل مینیا پیش کریں۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیف کنٹینٹ آفیسر پال ’ٹرپل ایچ‘ لیوسیک نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی شراکت داری نے کھیل اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں گہرا اثر ڈالا ہے اور وہ ریسل مینیا 43 کو ایک تاریخی ایونٹ بنانے کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لندن: ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل نمائش 2025 میں سعودی پویلین کا افتتاح

ریسل مینیا کی تاریخ 1985 سے شمالی امریکی شہروں تک محدود رہی ہے، تاہم سعودی عرب کے ساتھ یہ نیا معاہدہ ڈبلیو ڈبلیو ای اور مملکت کے تعلقات میں نئی جہت لے کر آیا ہے۔

سعودی عرب اس سے قبل بھی بڑے ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹس جیسے کاؤن جویل، ایلیمینیشن چیمبر، اور کنگ اینڈ کوئین آف دی رنگ کی میزبانی کر چکا ہے۔

اسی سلسلے میں جنوری 2026 میں ریاض میں 39 واں رائل رمبل بھی منعقد ہوگا۔

گزشتہ برس لاس ویگاس میں ہونے والا ریسل مینیا WWE کی تاریخ کا سب سے زیادہ کمانے والا ایونٹ ثابت ہوا تھا، جبکہ اگلا ریسل مینیا 42 بھی اپریل میں دوبارہ لاس ویگاس میں منعقد کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں