فلک بینی کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ رات کے آسمان پر ایک نایاب شہابیوں کی بارش (Meteor Shower) کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:چین میں ٹیکنالوجی کا جادو، آسمان میں 5 ہزار ڈرونز کا رقص
’چی سگنڈز‘ نامی یہ میٹیور شاور ہر سال نظر آنے والے مشہور پرسئیڈز یا جیمینڈز کی طرح عام نہیں بلکہ صرف ہر 5 سال بعد دکھائی دیتا ہے۔
محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات کے مطابق، چی سگنڈز کا عروج 13 سے 15 ستمبر کے دوران ہوگا۔
这一场流星雨也太梦幻了This meteor shower is so dreamy! pic.twitter.com/s6rKGfHE6J
— 稻草人 (@yC9KnWOLZ6pUSaK) September 13, 2025
اس دوران ہر گھنٹے میں چند شہابیے ہی دکھائی دیں گے لیکن ان کی خاص بات یہ ہے کہ یہ عام ٹوٹتے تاروں کے مقابلے میں کافی سست رفتاری سے گزرتے ہیں، جس کے باعث انہیں دیکھنا نسبتاً آسان ہوگا۔
ماہرین کے مطابق سب سے بہتر وقت رات کے بعد سے لے کر صبح کے ابتدائی اوقات ہیں۔
شہابیوں کو پہچاننے کا ایک سادہ طریقہ یہ ہے کہ اگر کسی ٹوٹتے تارے کے راستے کو پیچھے کی جانب ٹریس کیا جائے اور وہ برجِ ہنس (Cygnus) کی طرف جاتا ہو تو یہ چی سگنڈز میں شمار ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:یونانی جزیرے پر تاروں بھرے آسمان تلے شادی کی پیشکش، شہزادی ڈیانا کی بھانجی الائزا نے ’ہاں‘ کہہ دی
اس فلکی مظاہرے کے بعد چی سگنڈز دوبارہ 2030 سے قبل نظر نہیں آئیں گے، لہٰذا یہ شوقین افراد کے لیے ایک منفرد موقع ہے۔