پی ٹی آئی نے ملک دیوالیہ کردیا تھا اس لیے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، احسن اقبال

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ کردیا تھا اس لیے ہمیں مجبوری میں دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 2022میں ملک کو دیوالیہ کر دیا تھا، اسی لیے معیشت کو بچانے کے لیے پروگرام میں جانا پڑا، موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چین کے سب سے بڑے اخبار ، پیپلز ڈیلی کے آن لائن ایڈیشن کو اہم انٹرویو

قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی آرڈر کے منہ پر طمانچہ ہے، اسرائیل نے قطر ہی نہیں بلکہ ایران، فلسطین، عراق، شام اور اب یمن کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے جبکہ اسلامی سربراہی کانفرنس میں بھی اس مسئلے کا حل نکالا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خطرے سے دوچار ہے اور بھارت اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ ان کے مطابق 2013 میں بھی بڑی دہشتگردی کا سامنا کیا مگر اسے فلش آؤٹ کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وسائل محدود ہیں، ایک ہزار ارب روپے مالیت کے 118 منصوبے بند کررہے ہیں، احسن اقبال کا اعلان

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کو ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سابق حکومت نے دہشت گردوں سے مفاہمت کی اور انہیں دوبارہ پاکستان میں آباد کیا۔

وفاقی وزیر نے کرکٹ کے حوالے سے کہا کہ کھیل کھیل ہوتا ہے اور جو ٹیم بہتر کھیلے گی وہی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کھلاڑی بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے اور بھارت کو شکست دیں گے۔

سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملک اس وقت سنگین بحران سے گزر رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ اس معاملے کو آئی ایم ایف کے ساتھ اٹھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’احسن اقبال رول ماڈل ہیں‘، استاد کو جھک کر ایوارڈ دینے کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کو کسانوں کے نقصان کے ازالے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ متاثرین کے گھروں کے نقصانات کے مداوے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، یہ بہت بڑا چیلنج ہے مگر حکومت عوام کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل