زیادہ دولت کمانے والے کھلاڑیوں میں رونالڈو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، میسی تیسرے نمبر پر

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سبقت حاصل کرلی، آمدنی میں انہوں نے اپنے دیرینہ حریف لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق 2024 میں رونالڈو نے تقریباً 192 ملین پاؤنڈ کمائے، جو لیونل میسی کی کل آمدن 99 ملین پاؤنڈ سے تقریباً دگنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گالف کے کھلاڑی جان راہم 161.32 ملین پاؤنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ میسی تیسرے نمبر پر رہے۔

ٹاپ ٹین میں دیگر بڑے نام بھی شامل ہیں۔ باسکٹ بال کے اسٹار لیبرون جیمز 94.87 ملین پاؤنڈ آمدنی کے ساتھ چوتھے، کائلن ایمباپے چھٹے، نیمار ساتویں، کریم بینزیما آٹھویں اور اسٹیفن کری نویں نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت ہوگی یا نہیں؟ لیونل میسی نے خبروں پر خاموشی توڑ دی

دلچسپ پہلو یہ ہے کہ میسی کی آمدنی کا بڑا حصہ کھیل کے بجائے اسپانسرشپ اور برانڈ ڈیلز سے حاصل ہوتا ہے۔ وہ اس فہرست کے صرف 2 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کی آمدنی کھیل کے علاوہ ذرائع سے زیادہ ہے، اس کے باوجود وہ رونالڈو سے کافی پیچھے ہیں۔

یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی قرار پائے ہیں۔ 2023 میں بھی وہ فوربز کی فہرست میں سرفہرست تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جارجینا روڈریگیز کتنی امیر ہیں، رونالڈو سے علیحدگی کی صورت میں کیا کچھ ملے گا؟

ماہرین کے مطابق اس فہرست میں فٹبالرز کی بھرپور موجودگی اس کھیل کی عالمی مقبولیت اور خصوصاً سعودی پرو لیگ کی سرمایہ کاری کو ظاہر کرتی ہے، جہاں کئی بڑے اسٹارز کھیل رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ ورلڈ کپ ممکنہ طور پر رونالڈو اور میسی دونوں کے کیریئر کا آخری بڑا عالمی ٹورنامنٹ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے