لندن میں امیگریشن پالیسیوں کے خلاف 1 لاکھ سے زائد افراد کا مظاہرہ، ایلون مسک کا خطاب

اتوار 14 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف لندن کے وسطی علاقے میں ‘یونائیٹ دی کنگڈم’ کے عنوان سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مارچ کیا گیا جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔

یہ مظاہرہ ٹامی رابنسن کی جانب سے منظم کیا گیا جس میں ارب پتی امریکی صنعت کار ایلون مسک نے بھی ویڈیو خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی امیگریشن: درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی سخت جانچ ہوگی، ٹرمپ انتظامیہ

ایلون مسک نے برطانوی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ معصوم لوگوں، بالخصوص بچوں کو گینگ ریپ سے نہیں بچا پا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں ملک کے تباہ ہونے اور طرزِ زندگی کے ٹوٹنے کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔

انہوں نے مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے آپ لڑائی کا انتخاب کریں یا نہ کریں، تشدد آپ کے پاس آ رہا ہے، یا تو آپ مزاحمت کریں یا پھر مر جائیں۔

پولیس کے مطابق تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار افراد واٹرلو برج سے وائٹ ہال تک مارچ میں شریک ہوئے۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، جن میں 26 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ کم از کم 25 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکیوں کی اکثریت نے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کو مسترد کر دیا

میٹروپولیٹن پولیس نے اس موقع پر ایک ہزار اہلکار تعینات کیے جبکہ قریبی علاقوں سے مزید 500 اہلکار بھی مدد کے لیے بلائے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر میٹ ٹوسٹ کے مطابق کئی افراد پرامن احتجاج کے لیے آئے تھے، لیکن کچھ لوگ صرف تشدد کے ارادے سے شریک ہوئے۔

دوسری طرف اس احتجاج کے خلاف ایک اور مظاہرہ ‘اسٹینڈ اپ ٹو ریسزم’ کے عنوان سے بھی منعقد ہوا، جسے ‘ویمن اگینسٹ دی فار رائٹ’ نے منظم کیا۔ اس میں تقریباً 5 ہزار افراد شریک ہوئے جنہوں نے ‘تارکین وطن کو خوش آمدید’ جیسے نعروں سے مزین پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی، سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط

دنیا کے عجائب گھروں میں ہونے والی 10 بڑی چوریاں

کراچی سمیت سندھ میں خسرہ کے کیسز میں خطرناک اضافہ، 57 اموات اور 4,200 متاثر

شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن، اے این پی نے حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

شہباز شریف کی وطن واپسی: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا معاملہ آخری مراحل میں داخل

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی