طالبان رہنما بھی کوہلی کے مداح نکلے، ریٹائرمنٹ واپس لینے کی خواہش کا اظہار

اتوار 14 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

۔

۔

طالبان رہنما انس حقانی نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور خواہش ظاہر کی ہے کہ کوہلی 50 سال کی عمر تک کھیلتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:‘میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا‘، ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق کیا کہا؟

بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق انس حقانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آئی کہ کوہلی نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا۔

طالبان رہنما انس حقانی

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسے کھلاڑی بہت کم ہوتے ہیں۔  میری خواہش ہے کہ کوہلی 50 سال تک کھیلنے کی کوشش کریں۔ شاید وہ بھارتی میڈیا سے تنگ آ گئے ہوں، لیکن ان کے پاس ابھی وقت باقی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:’دنیا کا نمبر ون اسپنر نواز!‘، پاکستانی کوچ کے دعوے پر بھارت کا محتاط ردعمل

انہوں نے روہت شرما کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کو جائز قرار دیا، لیکن کوہلی کے فیصلے پر افسوس ظاہر کیا۔

یاد رہے کہ کوہلی نے 12 مئی 2025 کو ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہا تھا، وہ 10 ہزار رنز کا سنگ میل حاصل کرنے سے 770 رنز دور تھے۔

اس سے 5 دن پہلے روہت شرما بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ دونوں کھلاڑی اب صرف ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp