سوشل میڈیا بطور ہتھیار، نیپال میں کامیاب تجربہ

اتوار 14 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

نیپال میں وزیراعظم کے استعفے اور پارلیمان کو نذرِ آتش کرنے والے حالیہ احتجاجی مظاہروں میں ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا۔

ڈیجیٹل میدانِ جنگ

نوجوان مظاہرین، جنہیں ’جنریشن زیڈ‘ کہا جا رہا ہے، نے احتجاج سے قبل وی پی این سروسز استعمال کرنا شروع کر دی تھیں تاکہ بلاک شدہ سوشل میڈیا تک رسائی حاصل ہو سکے۔

اس دوران سابق ٹوئٹر سربراہ جیک ڈورسی کی ایپ Bitchat  بھی تیزی سے مقبول ہوئی جو بغیر انٹرنیٹ کے میسیجنگ کی سہولت دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیپال کی پہلی خاتون وزیراعظم کا حلف، نوجوانوں کی بغاوت کے بعد سیاسی نقشہ بدل گیا

اس کے علاوہ امریکی چیٹ ایپ Discord  پر 1.45 لاکھ سے زائد ممبرز نے اگلے سیاسی لائحہ عمل پر بحث کی، حتیٰ کہ عبوری قیادت کے لیے نام بھی تجویز کیے گئے۔

’ NepoKids ‘ مہم

سوشل میڈیا پر #NepoKids  ٹرینڈ نے احتجاج کو نئی جِلا بخشی۔ عام شہریوں نے سیاسی رہنماؤں کے بچوں کی لگژری لائف اسٹائل کی تصاویر کو اپنی غربت اور مشکلات کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ’ٹیکس کا پیسہ کہاں جا رہا ہے؟یہ نعرہ دیہی علاقوں تک پہنچ گیا اور عوامی غصہ بڑھاتا گیا۔

حکومت کی غلطی

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے سوشل میڈیا کی طاقت کو کم سمجھا۔ نیپال نے حال ہی میں 26 پلیٹ فارمز پر پابندی لگائی تھی، جسے نوجوانوں نے اظہارِ رائے کی آزادی پر حملہ تصور کیا۔

سوئس کمپنی Proton VPN کے مطابق چند دنوں میں نیپال سے سائن اپس میں 6000 فیصد اضافہ ہوا۔

ڈیجیٹل رائٹس کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا کے اثرات کو سنجیدگی سے نہیں لے سکی، جبکہ مظاہرین نے یہی پلیٹ فارمز اپنی سب سے بڑی طاقت میں بدل دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ