یوکرین: روس کے 30 سے زائد میزائل حملے ایک شہری ہلاک،

جمعہ 27 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فورسز نے یوکرین میں مختلف مقامات پر 30 سے زائد میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔

میزائل حملوں میں کیف کے ضلع گولو سیوسکی میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

روسی میزائل حملوں میں جنوبی ریجن اوڈیسا میں توانائی کی دو سہولیات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یوکرینی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فورسز کے فائر کیے گئے 30 سے زائد میزائلوں میں سے15 کو یوکرین کی فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔

اس کے علاوہ روسی فورسز کے فائر کیے گئے 24 ایرانی ساختہ ڈرونز ملک کے جنوبی حصے میں مار گرائے گئے ہیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بھی میزائل حملہ کیا گیا، کیف کے میئر نے شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، روسی بمبار طیاروں نے روس کے شمالی ریجن مرمانسک سے میزائل حملے کئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp