ایشیا کپ 2025: 40 ڈگری کی آگ میں برفیلے اعصاب کا امتحان

اتوار 14 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں آج (اتوار) بھارت اور پاکستان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِمقابل ہوں گے۔

دونوں ٹیمیں ابتدائی میچز جیت کر شاندار فارم میں پہنچیں ہیں، اس لیے شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

حالیہ کارکردگی

بھارت، جو دفاعی چیمپئن ہے، نے یو اے ای کو آسانی سے 9 وکٹوں سے شکست دی، جبکہ پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہرایا۔

دبئی اسٹیڈیم

یہ دونوں ٹیموں کا فروری 2025 کے بعد پہلا ٹاکرا ہے۔ آخری بار 2023 کے ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو ریکارڈ 228 رنز سے شکست دی تھی۔

موسم کی صورتحال

دبئی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی ہے جبکہ نمی کے باعث ’حقیقی احساس‘ 44 ڈگری جیسا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بمقابلہ بھارت: 5 پہلوان جو دنگل کا رنگ بدل سکتے ہیں

ہوا میں آلودگی بھی زیادہ ہے اور شام کو بھی گرمی برقرار رہے گی۔ رات کے وقت درجہ حرارت 30 ڈگری کے قریب رہے گا۔ بارش کا کوئی امکان نہیں، اس لیے پورا میچ ہونے کی امید ہے۔

پچ رپورٹ

دبئی کی پچ بیٹسمین اور بالرز دونوں کو موقع دیتی ہے۔ فاسٹ بالرز کو شروعات میں مدد ملتی ہے جبکہ جیسے جیسے پچ سست ہوتی ہے اسپنرز کا کردار بڑھ جاتا ہے۔

یہاں زیادہ تر میچز میں ٹیمیں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کو ترجیح دیتی ہیں کیونکہ ہدف کا تعاقب نسبتاً آسان رہتا ہے۔

اسپنرز کا کردار فیصلہ کن

اس بار بھی اسپن بالنگ اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ بھارت کے پاس کلدیپ یادو، ورون چکرورتی اور اکشر پٹیل ہیں، جبکہ پاکستان کے پاس ابرار احمد، صوفیان مقیم اور محمد نواز میدان میں ہوں گے۔

یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ دونوں کپتان اپنے اسپنرز کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔

ایک کلاسک مقابلے کی امید

شدید گرمی، مشکل پچ اور اسپنرز کے امتحان کے باوجود، دبئی کے روشن میدان میں آج ایک یادگار بھارت-پاکستان مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ شائقین کرکٹ بے صبری سے اس ٹاکرے کے منتظر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ