ایشیا کپ 2025 میں آج ہونے والے بھارت اور پاکستان کے بڑے ٹاکرے سے قبل بھارت کے شہر وارانسی میں گنگا کے راجندر پرساد گھاٹ پر خصوصی پوجا اور دعائیں کی گئیں جہاں شائقین نے ٹیم انڈیا کی کامیابی کے لیے دیوی دیوتاؤں سے دعا مانگی۔
گنگا کے کنارے بھارتی شائقین کرکٹ نے ‘ہر ہر مہادیو’ اور ‘بھارت ماتا کی جے’ کے نعرے لگائے اور گنگا آرتی ادا کی، دریائے گنگا میں کھڑے ہو کر دعائیں کیں اور ہاتھوں میں بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر اور قومی پرچم اٹھائے رکھا۔
یہ بھی پڑھیے: انڈیا بمقابلہ پاکستان: پچ رپورٹ نے انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی مشکل کیسے آسان کر دی؟
کئی لوگوں نے بھگوان ہنومان کی مورتی کے آگے بھی دعا کی کہ انڈیا کو میچ میں طاقت اور فتح حاصل ہو۔
#WATCH लखनऊ, उत्तर प्रदेश: एशिया कप 2025 में आज भारत बनाम पाकिस्तान मैच से पहले टीम इंडिया की जीत के लिए हवन और पूजा की गई। pic.twitter.com/FiGPZvXS7h
— ANI_HindiNews (@AHindinews) September 14, 2025
یہ میچ ایسے وقت میں کھیلا جا رہا ہے جب محض 5 ماہ قبل 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج کو پہنچی۔
اس پس منظر میں دونوں روایتی حریفوں کے درمیان میچ اور بھی زیادہ سنسنی خیز ہونے کا امکان ہے اور سرحد کے دونوں اطراف کروڑوں لوگ اپنی اپنی ٹیموں کو بہتر پرفارم کرتا دیکھنے کے لیے بےچین ہیں۔