سابق وزیرِ خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری شنگھائی پہنچ گئے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی شنگھائی آمد، باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔@BBhuttoZardari @AseefaBZ pic.twitter.com/ld1LzZba6O
— PPP (@MediaCellPPP) September 14, 2025
شنگھائی ایئرپورٹ پر خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
استقبال میں شنگھائی کے فارن افیئرز آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پاکستان کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔