کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تازہ واقعے میں ڈاکوؤں نے اغوا کیے گئے شہری پر تشدد کی ویڈیو اس کے اہلِ خانہ کو تاوان کی وصولی کے لیے بھیج دی۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مغوی مسعود زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے اور ڈاکو اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ڈاکو تشدد کے دوران اہلِ خانہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ تاوان کی رقم فوری ادا کریں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ 15 روز میں یہ دوسرا اغوا کا واقعہ ہے۔ اس سے قبل میر افضل خان نامی شہری کو شادی کا جھانسہ دے کر کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا۔
دونوں مغوی اب بھی ڈاکوؤں کی قید میں ہیں، جب کہ مقامی افراد میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔