ایشیا کپ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس میچ کے دوران کچھ اہم چیزیں دیکھنے کو ملی ہیں۔ میچ کے اختتام کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا
عام طور پر میچ کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں، اور پھر اس کے بعد ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہیں۔ تاہم بھارتی کھلاڑیوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ مین شپ کو نظر انداز کردیا۔
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر بھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، فواد چوہدری بابر اعظم اور محمد رضوان کے حق میں بول پڑے
واضح رہے کہ مئی 2025 میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ٹیمیں پہلی بار کسی میچ میں آمنے سامنے ہوئی ہیں۔ بھارت کے عوام کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلے۔














