محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اور اس کے نواحی علاقے بھی دن کے وقت گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ شام کو جزوی ابر آلود موسم اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، البتہ چکوال، سیالکوٹ، ناروال، گجرات، گوجرانوالہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم اور اٹک میں بعض مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ
خیبرپختونخوا میں عمومی طور پر موسم گرم رہے گا لیکن چترال، دیر، کوہستان، باجوڑ، سوات، بٹگرام، ایبٹ آباد، صوابی، مانسہرہ، پشاور، خیبر، نوشہرہ، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے زیادہ تر علاقے خشک اور گرم رہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور مری میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں، مظفرآباد، لوئر دیر اور مری میں ہوئی۔