’فری فلسطین‘ ایمی ایوارڈز میں فلسطین کے حق میں آوازیں بلند

پیر 15 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کے سب سے بڑے ٹی وی ایوارڈز، 77ویں سالانہ ایمی ایوارڈز کی تقریب میں متعدد فنکاروں نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ’فری فلسطین‘ کے نعرے بلند کیے۔

تقریب میں ڈرامہ سیریز Hacks کی اداکارہ ہنہ آئنبائنڈر نے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد اسٹیج پر مختصر مگر دوٹوک خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ’گو برڈز، ایف۔آئی۔سی۔ای (امریکی امیگریشن ایجنسی) اور فری فلسطین‘۔

اس موقع پر ہسپانوی اداکار اویر باردیم نے فلسطینی روایتی رومال کفیہ پہن کر ریڈ کارپٹ پر شرکت کی۔ انہوں نے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا کہ وہ ان فلمی اداروں کا بائیکاٹ کر رہے ہیں جو اسرائیل کے جنگی جرائم اور غزہ میں نسل کشی کو سفید کرنے میں شریک ہیں۔

ایوارڈ شو کے دوران لاسٹ ویک ٹونائٹ وِد جان اولیور کے مصنف ڈینیئل اوبرائن نے بہترین اسکرپٹڈ ویرائٹی سیریز کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں موجودہ حکومت پر تنقید کرنا فنکاروں کے لیے تیزی سے مشکل بنتا جا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے ہالی ووڈ کے 1,800 سے زائد اداکاروں، ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز نے ایک حلف نامے پر دستخط کیے جس میں انہوں نے اسرائیلی فلمی اداروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا۔ یہ اعلان جنوبی افریقہ کی نسل پرست حکومت کے دور میں فلم سازوں کی جانب سے بائیکاٹ کی تحریک سے متاثر ہو کر کیا گیا۔

اس اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اپنی فلمیں ان اداروں میں نمائش کے لیے نہیں دیں گے اور نہ ہی اسرائیلی فلمی اداروں، فیسٹیولز، پروڈکشن کمپنیوں یا نشریاتی اداروں کے ساتھ کام کریں گے جو فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی اور اپارتھائیڈ میں ملوث ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سمندری جہازوں کوقبضے میں لینا میری ٹائم قوانین کی خلاف ورزی، روس کا امریکی کارروائی پر ردعمل

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟