دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی20 کے گروپ بی کے میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔
ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 149 رنز بنائے۔ نزاکت خان 52 اور انشی رتھ 48 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کی جانب سے دسمانتا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ونانڈو ہسارنگا نے 20 رنز کی برق رفتار ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو 19ویں اوور میں کامیابی دلا دی۔ سری لنکا نے 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال:
گروپ بی میں اس کامیابی کے بعد سری لنکا نے 2 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں اور رن ریٹ کے اعتبار سے سرفہرست ہے۔
ہانگ کانگ مسلسل شکستوں کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گیا ہے، جبکہ اگلا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان فیصلہ کن ہوگا، جس سے سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔













