وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم کا طیارہ جونہی سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سعودی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کے جہاز کو حصار میں لے لیا اور کنگ خالد ایئرپورٹ تک ساتھ رہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کے سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سعودی فضائیہ کے جہازوں نے اُسے حفاظتی حصار میں لے لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے طیارے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ pic.twitter.com/lskbBqkTaH— WE News (@WENewsPk) September 17, 2025
یہ بھی پڑھیے: وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ
وزیراعظم نے جہاز کے ریڈیو سے استقبال کرنے والے سعودی فضائیہ کے پائلٹس کا عربی میں شکریہ ادا کیا اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیر آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اس خصوصی استقبال کے حوالے سے شکریہ کا پیغام دیا۔
وزیر خواجہ آصف نے حفاظتی اسکواڈ کی تصاویر ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کے ساتھ برادرانہ محبت اور احترام کا واضح مظہر ہے۔
سعودی ائر فورس کے جہازوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی ائر سپیس میں داخل ھوتے ھی اپنی جلو اور حفاظت میں لے لیا۔ سعودی عرب حکومت کیطرف سے برادرانہ محبت اور احترام کا مظاہرہ۔ عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ھماری افواج کی بے مثال… pic.twitter.com/mFyWzVhdJL
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 17, 2025
انہوں نے لکھا کہ عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ہماری افواج کی بے مثال کامیابیوں کا ثمر ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ اس دوران ان کی سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات طے ہے، جس میں دونوں رہنما پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیں گے۔ علاوہ ازیں خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی اہم پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورہ سعودی عرب کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، ماحولیاتی تبدیلیوں کے وفاقی وزیر مصدق ملک اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی اُن کے ہمراہ ہیں۔














