دریں اثنا ایوانِ صدر میں سیاسی مشاورتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور حال ہی میں منتخب ہونے والے سینیٹر رانا ثناء اللہ نے قائم مقام صدر سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور امن و امان کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی قائم مقام صدر سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی کی تنظیمی صورتحال اور سیاسی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عوامی فلاح، جمہوری استحکام اور قومی یکجہتی پاکستان کے موجودہ مسائل کے حل کی کلید ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے مل کر عوام کے مسائل حل کرنے اور ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔














