ڈیجیٹل بینکاری: پاکستان میں کتنے ڈیجیٹل بینک ہیں اور کتنے آنے والے ہیں؟

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون 2025 تک ملک میں 22 کروڑ 60 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں جبکہ 9 کروڑ 60 لاکھ ڈپازٹرز اس وقت بھی فعال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان: ڈیجیٹل کرنسی کی قانونی حیثیت مؤخر، اسٹیٹ بینک کے شدید تحفظات

20 ہزار اے ٹی ایمز، 195 ہزار پُوائنٹ آف سیل (POS) مشینیں اور 9,500 آن لائن مرچنٹس موجود ہیں۔

ڈیجیٹل لین دین کی طرف تیزی سے پیش رفت

گورنر اسٹیٹ بینک نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ ڈیجیٹل چینلز پر تیزی سے بڑھتا ہوا انحصار اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی معیشت بتدریج کیش بیسڈ سوسائٹی سے ڈیجیٹل لین دین کی طرف بڑھ رہی ہے۔

9 کروڑ 50 لاکھ سے زائد موبائل بینکنگ ایپ صارفین فعال ہیں، 1 کروڑ 70 لاکھ انٹرنیٹ بینکنگ صارفین سروسز استعمال کر رہے ہیں، 7 لاکھ سے زائد برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس اور تقریباً 8 لاکھ 50 ہزار QR/والٹ مرچنٹس عوام کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کی معاونت سے پاکستان میں ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ سسٹم کا آغاز

اس کے علاوہ 4 کروڑ 60 لاکھ سے زائد صارفین “راست” (Raast IDs) پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

ملک میں فعال ڈیجیٹل بینک

پاکستان میں فی الحال 2 ڈیجیٹل بینک کام کر رہے ہیں جن میں ایزی پیسہ اور مشرق بینک شامل ہیں۔

مشرق بینک اس وقت 19 شہروں میں 450 ملازمین کے ساتھ فعال ہے جن میں 46 فیصد خواتین شامل ہیں۔ تمام ملازمین گھروں سے کام کر رہے ہیں اور یہ ڈیجیٹل بینک برانچوں کے بغیر کام کر رہے ہیں۔

نئے ڈیجیٹل بینک کب آئیں گے؟

4 دسمبر سے کویت کی معاونت سے ایک نیا ڈیجیٹل بینک لانچ کیا جا رہا ہے، جبکہ مزید 2 ڈیجیٹل بینک فروری 2026 سے آپریشنز شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر آصف زرداری کا دورہ چین: ڈیجیٹل طرز حکمرانی کے ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار

ان بینکوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صارفین کو مکمل بینکاری سہولیات فراہم کریں گے، وہ بھی بغیر کسی برانچ کے۔

ڈیجیٹل پیمنٹس اپنانے کے اہداف

اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ اس وقت تقریباً 5 لاکھ مرچنٹس ڈیجیٹل پیمنٹس قبول کر رہے ہیں، جنہیں آئندہ سالوں میں بڑھا کر 20 لاکھ تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مرچنٹس پر پہلے سے عائد 0.5 فیصد لاگت (فیس) کو خود برداشت کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کاروباری طبقہ ڈیجیٹل پیمنٹس اپنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے