’آپ سے پاسپورٹ کے لیے شادی کرنا چاہتا ہوں‘، بھارتی شخص کی لڑکی سے دلچسپ گفتگو وائرل

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی شہری کو جرمن خاتون سے شادی کی پیشکش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں شہری نے واضح طور پر بتایا کہ اس کا مقصد جرمن شہریت حاصل کرنا، اپنے اہل خانہ کے لیے شینگن ویزے کی اسپانسرشپ کرنا اور برلن میں رہائش کا بندوبست کرنا ہے۔

ویڈیو میں اس شخص نے 2025 کے دور میں صنفی مساوات اور بھارت میں رائج شادی کے رواج کی بھی وضاحت کی ہے کہ ہم گرل فرینڈ بنانے کا انتظار نہیں کرتے بلکہ ارینج میرج بھی کرتے ہیں اور میرے پاس برلن میں کوئی اپارٹمنٹ نہیں ہے بلکہ وہ آپ مجھے دیں گی کیونکہ یہ 2025 ہے اور مرد اور عورتیں برابر ہیں۔

اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور صارفین کے ردعمل مختلف نوعیت کے ہیں۔ کچھ لوگ اس شخص کی سادگی اور بے باکی پر دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں جبکہ دیگر اسے امیگریشن قوانین کے غلط استعمال کے طور پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک میں ایسے پسماندہ لوگوں کو کیوں مدعو کرتے ہیں؟

ایک ایکس صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اس بھارتی شخص نے دیانت داری کا نیا معیار قائم کر دیا ہے۔

کئی صارفین نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ نہیں ہو سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ