ایک وزیراعظم کو جہاز سے اتارا گیا، آج شہباز شریف کو سعودی جنگی طیاروں نے سلامی دی، مریم نواز

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کے ہی ایک وزیراعظم کو غیر ذمہ دارانہ حرکتوں پر جہاز سے اُتار دیا گیا تھا، لیکن آج تاریخ نے رخ بدلا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کا جہاز جیسے ہی سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سعودی جنگی طیاروں نے سلامی دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عزت و وقار کسی سیاسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے، جنگی طیاروں کی جانب سے وزیراعظم کا شاندار استقبال

سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا اور اس موقع پر مریم نواز نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں موجود شخص کو یہ اندازہ ہی نہیں کہ پاکستان کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی تذلیل کرنے کی کوشش کی گئی مگر سعودی عرب میں جو عزت ملی وہ سب کے سامنے ہے۔ سعودی قیادت نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر حملہ تصور ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ صرف کاغذی معاہدہ نہیں بلکہ ایک عظیم دفاعی کامیابی ہے۔ حرمین شریفین کی پاسبانی کا شرف پاکستان کو ملنا ہمارے ملک کے لیے سب سے بڑی سفارتی اور تاریخی کامیابی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ آج شہر کے عوام کے لیے 33 الیکٹرک بسوں کا تحفہ لائی ہوں، پورے شہر کے لیے 60 اور سرگودھا ڈویژن کے لیے مجموعی طور پر 105 بسیں فراہم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جدید بسیں عوام کو معیاری اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کریں گی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں وزیراعظم شہباز شریف کا والہانہ استقبال، دنیا میں پاکستان کی بڑھتی اہمیت کا عکاس

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر دل کے امراض کے علاج کے لیے بڑے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جان کر حیرت ہوئی کہ پورے سرگودھا ڈویژن میں کارڈیالوجی اسپتال موجود نہیں تاہم اب ’نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی‘ پر باقاعدہ کام شروع ہوگیا ہے۔ اس اقدام سے دل کے مریضوں کو فیصل آباد یا دیگر شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب نے حالیہ دنوں تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا۔ 3 دریاؤں میں آنے والے پانی سے 27 شہر اور 5 ہزار سے زائد دیہات متاثر ہوئے۔ مگر حکومت کی بروقت تیاری کی بدولت بڑے پیمانے پر نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، متاثرہ خاندانوں کو خیمے اور خوراک فراہم کی گئی جبکہ 22 لاکھ سے زائد مویشی بھی بچا لیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟