چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں دنیا کی قدیم ترین ممیوں کی دریافت، نئے راز بھی مل گئے

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنس دانوں نے چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں ممکنہ طور پر دنیا کی قدیم ترین ممی دریافت کی ہیں۔ یہ دریافت اس حوالے سے غیر معمولی ہے کہ یہ ممی مصر میں ملنے والی 4,500 سال پرانی ممیوں سے بھی قدیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے مصر میں ماہر آثار قدیمہ نے 4 ہزار 300 سال پرانی ممی دریافت کرلی

تحقیق PNAS جریدے میں شائع ہوئی ہے جس میں چین، فلپائن، لاؤس، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے 11 آثار قدیمہ کی سائٹس سے تعلق رکھنے والی 54 قبل از زرعی دور (Pre-Neolithic) قبروں کا جائزہ لیا گیا۔ ان قبروں میں انسانی باقیات 4,000 سے 12,000 سال پرانی ہیں جن پر جلنے کے نشانات پائے گئے۔

تدفین اور ممی بنانے کا طریقہ

محققین کے مطابق یہ اجسام زیادہ تر ’جھکی ہوئی‘ یا ’بیٹھی ہوئی‘ حالت میں دفنائے گئے تھے اور ان پر واضح جلنے کے نشانات موجود ہیں۔ یہ شواہد بتاتے ہیں کہ تدفین سے قبل ان اجسام کو آگ کے دھوئیں میں خشک کیا گیا تھا تاکہ انہیں ممی کی شکل دی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے میکسکو میں دریافت ہونے والی پرُاسرار ممیاں معمہ کیوں بن گئیں؟

آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کی محققہ ہسیاؤ چون ہُنگ کا کہنا ہے کہ یہ عمل صرف جسم کو گلنے سے بچانے کے لیے نہیں تھا بلکہ اس کے پیچھے مذہبی، روحانی اور ثقافتی معانی بھی جڑے ہوئے تھے۔

مصر کی ممیوں سے فرق

روایتی ممیوں کے برعکس یہ اجسام کسی بند ڈبے یا تابوت میں محفوظ نہیں کیے گئے تھے، اسی لیے یہ زیادہ سے زیادہ چند دہائیوں یا صدیوں تک ہی محفوظ رہ سکے۔

جدید سائنسی تجزیہ

محققین نے ایکس رے ڈفریکشن (X-ray diffraction) ٹیکنالوجی استعمال کی جس سے ثابت ہوا کہ یہ ہڈیاں حرارت اور آگ کے براہِ راست اثر سے گزری تھیں۔

ہُنگ کے مطابق یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ طریقہ جان بوجھ کر ایجاد کیا گیا یا پھر کسی مذہبی رسم کے دوران حادثاتی طور پر سامنے آیا۔ ممکن ہے کہ قدیم انسانوں نے پہلے گوشت کو دھوئیں سے محفوظ کرنے کا طریقہ دریافت کیا اور پھر اسے انسانی لاشوں پر آزمایا۔

پس منظر

اس دریافت سے قبل دنیا کی قدیم ترین ممی پیرو اور چلی میں ملی تھیں جن کی عمر تقریباً 7,000 سال پرانی بتائی گئی تھی۔ مگر اب چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں دریافت شدہ یہ باقیات اس سے بھی زیادہ قدیم ہیں اور انسانی تاریخ میں ممی بنانے کے فن کی ابتدا کے بارے میں نئے سوالات کھڑے کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشتگرد گرفتار

بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل

سعودی عرب کا عالمی اعزاز، 2031 سے ’انٹوسائی‘ کی صدارت سنبھالے گا

بھارتی کمپنی کے مورنگا پاؤڈر سے تیار امریکی سپلیمنٹس مارکیٹ سے واپس

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ

ویڈیو

افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طورخم بارڈر کھول دیا گیا، دو طرفہ تجارت بدستور بند رہے گی

ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟