پاک سعودی دفاعی معاہدہ، آج یوم تشکر منایا گیا

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے تناظر میں پاکستان علما کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں آج یومِ تشکر منایا جارہا ہے۔

پاکستان علما کونسل کی اپیل پر ملک بھر کی مساجد میں جمعے کے خطبات میں پاک-سعودی معاہدے پر اللہ کا شکر ادا کیا گیا اور مسلم اُمّہ کے اتحاد و امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو خراجِ تحسین، علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے اس موقع پر کہا کہ یہ دن صرف پاکستان یا سعودی عرب کے لیے نہیں، بلکہ پوری اُمتِ مسلمہ کے اتحاد اور سلامتی کے لیے باعثِ شکر ہے۔

انہوں نے معاہدے کو اُمت کے لیے نئی طاقت قرار دیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورۂ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ ہوا۔ معاہدے کے مطابق، اگر پاکستان یا سعودی عرب میں سے کسی ایک ملک پر حملہ ہوتا ہے تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک دفاع، انٹیلیجنس، ٹریننگ، اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قریبی تعاون کریں گے، جبکہ پاکستان کو حرمین شریفین کے دفاع میں اہم کردار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ یہ معاہدہ صرف عسکری نہیں بلکہ سفارتی، معاشی اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت بھی ہے۔

خلیجی اور مغربی تجزیہ کاروں نے اس معاہدے کو خطے میں طاقت کے توازن کے لیے ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کسی گروہ کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں، جسے شوق ہے فوج جوائن کرے، طاہر اشرفی

 ’پاکستان سے میچ سے قبل فون بند کرکے سو جاؤ‘، بھارتی کپتان کا ٹیم کو مشورہ

ٹک ٹاک پر چین کا مؤقف برقرار، ٹرمپ کال کے بعد بھی لچک نہ دکھائی

پاک بھارت ٹاکرے میں ایک بار پھر متنازع ریفری تعینات، قومی ٹیم کی پری میچ کانفرنس منسوخ

سکھر میں بہیمانہ تشدد کا شکار اونٹنی علاج کے لیے کراچی منتقل

ویڈیو

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے