کراچی: ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن، 63 ملزمان گرفتار

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر کراچی زون کی جانب سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران ایف آئی اے کراچی زون نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف 44 چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور 44 مقدمات درج کیے۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 63 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایران جانے کی کوشش ناکام، ایف آئی اے کے ہاتھوں 29 افراد گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد امریکی ڈالر، ایک کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی اور 15 کروڑ 53 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کے دھندے میں ملوث پائے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی جبکہ ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور ملوث نیٹ ورکس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ