مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ خارجہ کے چیئرمین عرفان صدیقی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بعض پارلیمانی ارکان اور عدلیہ کے چند ججز بیک وقت استعفے دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ ملک میں عدم استحکام پیدا کیا جا سکے۔
قائمہ کمیٹیاں ،پارلیمنٹ کی روح ہیں۔ پی ٹی آئی اگر قومی اسمبلی اورسینیٹ میں موجود ہے تو بہتر ہوکہ وہ سٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی موجود رہے اور اپنا جمہوری کردار ادا کرے ۔لیکن حالات کی رفتار یہ بتا رہی ہے کہ کچھ ہی عرصے میں مایوسی کی جھنجھلاہٹ میں پی ٹی آئی، پارلیمنٹ سے اور کچھ جج…
— Senator Irfan Siddiqui (@IrfanUHSiddiqui) September 19, 2025
انگریزی اخبار میں شائع عاصم یاسین کی رپورٹ کے مطابق عرفان صدیقی نے خبردار کیا کہ ایسا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا اور اس میں شامل عناصر کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سوشل میڈیا پر بیان
سینیٹر صدیقی نے کہا کہ حالیہ حالات ظاہر کرتے ہیں کہ مایوسی اور فرسٹریشن کے باعث پی ٹی آئی ارکانِ پارلیمنٹ اور بعض ججز جلد ہی مشترکہ استعفے دیں گے تاکہ اپنے مفادات کو آگے بڑھا سکیں۔
قائمہ کمیٹیوں کا کردار
انہوں نے پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں کو پارلیمان کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور زور دیا کہ پی ٹی آئی، جو قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں میں نمائندگی رکھتی ہے، کو ان کمیٹیوں میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے اپنی جمہوری ذمہ داریاں پوری کرنی چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹر عرفان صدیقی کے نام پر سیاسی رہنماؤں سے لاکھوں روپے ہتھیانے کا واقعہ
’بحران پیدا کرنے کی کوشش‘
عرفان صدیقی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد پاکستان کو بڑے بحران کی طرف دھکیلنا ہے، لیکن ان کے بقول یہ منصوبہ ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں دے گا۔