لاپتا یا دہشتگرد گروہ میں شامل رشتے دار کی اطلاع نہ دینے پر کارروائی ہوگی، محکمہ داخلہ بلوچستان کا انتباہ

ہفتہ 20 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے ایک اہم اور سخت عوامی ہدایت نامہ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اشتہار میں والدین اور اہل خانہ کو واضح طور پر تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر کوئی فرد گھر سے لاپتا ہو جائے یا کسی غیر ریاستی یا دہشتگرد گروہ میں شامل ہو تو اس کی اطلاع فوری طور پر دینا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: یوم آزادی پر دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام، لیکچرر کی سہولت کاری بے نقاب

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ایسے شخص کی اطلاع نہ دینے والے خاندانوں کو سہولت کار سمجھا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اشتہار کے مطابق اگر کوئی فرد لاپتا ہو تو اس کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا ایف سی، آرمی ونگ کو ایک ہفتے کے اندر لازمی دی جائے۔ پہلے سے لاپتا افراد کے بارے میں موجودہ معلومات بھی 7 دن کے اندر فراہم کرنا ہوں گی۔

اسی طرح ایسے افراد کے اہل خانہ یا قانونی سرپرست جن کے بچے یا عزیز دہشتگرد گروہوں میں شامل ہو چکے ہوں، انہیں علیحدگی اور عاق کرنے کا حلفیہ بیان دینا لازمی ہوگا۔

اشتہار میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی خاندان اطلاع نہ دے یا علیحدگی کا بیان جمع نہ کرائے اور بعد میں ثابت ہو کہ ان کا عزیز دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھا، تو اس خاندان کو اعانت کار قرار دیا جائے گا۔ ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرکے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ نے مزید کہا ہے کہ سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے جن میں جائیداد ضبطگی، سرکاری ملازمت سے برطرفی اور ریاست کی جانب سے ملنے والے مالی و فلاحی پیکجز سے محرومی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کا خاتمہ قریب، امن کا سورج جلد طلوع ہوگا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

یہ اشتہار صوبے میں دہشتگردی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے تاکہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور خاموش تماشائیوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خدیجہ شاہ نے سرکاری گاڑی جلانے کے کیس میں سزا کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

کسی گروہ کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں، جسے شوق ہے فوج جوائن کرے، طاہر اشرفی

 ’پاکستان سے میچ سے قبل فون بند کرکے سو جاؤ‘، بھارتی کپتان کا ٹیم کو مشورہ

ٹک ٹاک پر چین کا مؤقف برقرار، ٹرمپ کال کے بعد بھی لچک نہ دکھائی

پاک بھارت ٹاکرے میں ایک بار پھر متنازع ریفری تعینات، قومی ٹیم کی پری میچ کانفرنس منسوخ

ویڈیو

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے