پنجاب حکومت اپنے یو ٹیوب چینل سے بیانیے کی جنگ جیت پائے گی؟

اتوار 21 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی ترقیاتی رفتار کو نئی جہت دینے اور سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈوں کی کمر توڑنے کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے صوبائی حکومت نے سرکاری یوٹیوب چینل (@govtofpunjabpakistan) لانچ کردیا ہے۔

یہ چینل نہ صرف عوام کو براہِ راست حکومتی اقدامات کی اپ ڈیٹس فراہم کرے گا بلکہ فیک نیوز اور پروپیگنڈے کے خلاف ایک مضبوط ڈیجیٹل ہتھیار کے طور پر بھی کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پنجاب پی آئی اے خرید رہا ہے؟ حکومت کا مؤقف سامنے آگیا

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اسے ’پنجاب کے روشن مستقبل کی آواز‘ قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ چینل عوام اور حکومت کے درمیان ایک ناقابل تسخیر پل بنے گا، جو شفافیت، جواب دہی اور ترقی کی نئی داستان رقم کرےگا۔

25 اگست 2025 کو قائم ہونے والا یہ یوٹیوب چینل 17 ستمبر 2025 کو باضابطہ طور پر فعال ہوا اور صرف دو دنوں میں 543 سبسکرائبرز اور 2300 سے زیادہ ویوز حاصل کر چکا ہے، اس چینل پر اب تک 9 کے قریب ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

’اس یوٹیوب چینل کو صوبائی وزرات اطلاعات چلائے گی‘

اس یوٹیوب چینل کو صوبائی وزرات اطلاعات چلائے گی، اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری خود اس چینل کی نگرانی کریں گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق وہ اس یوٹیوب چینل پر اپنا وی لاگ بھی کیا کریں گی، سوشل میڈیا پر ہونے والے وی لاگز کے ذریعے جو پروپیگنڈا پھیلایا جاتا ہے اس کا جواب بھی اس چینل کے ذریعے دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ چینل پنجاب حکومت کی سرگرمیوں کی براہِ راست کوریج کا ایک متحرک پلیٹ فارم ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز سمیت تمام صوبائی وزرا کی پریس کانفرنسز، اہم اعلانات اور کابینہ کے اجلاسوں کی جھلکیاں لائیو اسٹریم کی جائیں گی، جس سے عوام کو فوری اور مستند معلومات تک رسائی حاصل ہوگی۔

’فیک نیوز کے تدارک کے لیے منظم نظام وضع‘

وزیر اطلاعات نے کہاکہ فیک نیوز کے تدارک کے لیے ایک منظم نظام وضع کیا گیا ہے، جس کے تحت حکومتی تصدیق کے بعد شارٹس (مختصر ویڈیوز) تیار کی جائیں گی۔ یہ شارٹس نہ صرف جھوٹے بیانیوں کو بے نقاب کریں گی بلکہ عوام میں پھیلنے والی غلط فہمیوں کو بھی دور کریں گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ایک وبا بن چکا ہے، لیکن ہمارا یہ چینل سچائی کا علمبردار بنے گا۔ ہم ہر جھوٹ کا منہ توڑ جواب دیں گے اور عوام کو حقیقت سے جوڑیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے اس چینل پر صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، زراعت اور معاشی ترقی کے نئے پراجیکٹس کی تفصیلی ویڈیوز اپ لوڈ کی جائیں گی۔ مثال کے طور پر نئے اسپتالوں کی تعمیر، اسکولوں کی اپ گریڈیشن، میٹرو بس کے توسیعی منصوبوں اور دیگر ترقیاتی اقدامات کی رپورٹس عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں، بحالی کے پروگراموں اور متاثرین کی مدد کے اقدامات کی ویڈیوز بھی اسی پلیٹ فارم پر شیئر کی جائیں گی، جو حکومتی شفافیت کی ایک زندہ مثال ہوں گی۔

’کابینہ کی میٹنگز اور وزرا کی ماہانہ اپ ڈیٹس‘

حکومت پنجاب نے ایک منفرد روایت متعارف کروائی ہے، جس کے تحت ہر صوبائی وزیر ہر ماہ میں ایک دفعہ اس چینل پر اپنی وزارت کی کارکردگی کی جامع رپورٹ پیش کرے گا۔

’چاہے وہ صحت کے شعبے میں ویکسینیشن مہم ہو، تعلیمی اصلاحات ہوں یا پبلک ٹرانسپورٹ کے جدید منصوبے، ہر وزیر اپنی پیشرفت کو عوام کے سامنے رکھے گا۔ یہ اقدام نہ صرف حکومتی شفافیت کو بڑھائے گا بلکہ عوام کو اپنے وزرا سے براہِ راست جوڑے گا۔ اس کے علاوہ کابینہ کی میٹنگز کے اہم فیصلوں کی خلاصہ رپورٹس بھی اس چینل پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔‘

یہ بھی پڑھیں: 27 یوٹیوب چینلز والوں کے خلاف مزید کیا کچھ ہوگا، وزیر مملکت طلال چوہدری نے بتادیا

پنجاب حکومت کا فیس بک پیج جو 6 لاکھ سے زیادہ فالوورز کا حامل ہے، اس یوٹیوب چینل کے ساتھ مکمل طور پر منسلک ہوگا۔ دونوں پلیٹ فارمز پر ویڈیوز، لائیو اپ ڈیٹس اور شارٹس بیک وقت شیئر کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرہ خان بھی ’اچھا جی ایسا ہے کیا‘ میم ٹرینڈ میں شامل، ویڈیو وائرل

جلال پور پیر والا کو مزید سیلابی پانی سے بچانے کے لیے اقدامات جاری

ٹائپ 2 ذیابیطس سے سیپسیس کا خطرہ دوگنا، تحقیق میں انکشاف

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک

افواج پاکستان سے یکجہتی: راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ جوش و خروش کے ساتھ جاری

ویڈیو

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

’ فیلڈ مارشل نے دشمن کے حملے کی اطلاع دی تو ان کی آواز میں ٹھہراؤ اور یقین محکم تھا، وزیراعظم کا لندن میں خطاب

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ