بابا گرو نانک کی برسی کی تقریبات، پہلے روز 2 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی شرکت

ہفتہ 20 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی 486ویں برسی کے سلسلے میں کرتارپور میں جاری روحانی تقریبات کے پہلے روز پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں سے 2 ہزار سے زیادہ یاتری دربار پہنچے، جہاں انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں، ماتھا ٹیکا اور لنگر ہال میں مختلف روایتی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی

یاتریوں نے بھارتی یاتریوں کی غیر موجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی سکھ عقیدت مندوں کو کرتارپور آنے کی اجازت دے تاکہ وہ بھی بابا گرو نانک کے درشن اور روحانی فیض حاصل کر سکیں۔

دربار بابا گرو نانک کی رونقیں ایک بار پھر لوٹ آئی ہیں۔ سیلابی صورتحال کے بعد دربار کی بحالی نے دنیا بھر کے سکھوں کے دل جیت لیے ہیں۔

یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ دربار کی پرانی حالت بحال ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے اور اب اصل سے بھی زیادہ خوبصورتی اور رنگا رنگ روشنیوں سے مزین کرتارپور دربار کو دیکھ کر خوشی سے سرشار ہیں۔

سندھ اور بیرونِ ملک سے آنے والے یاتریوں نے دربار میں حاضری کو اپنے لیے باعثِ سعادت قرار دیا اور حکومتِ پاکستان کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ کرتارپور کی بحالی اور سہولیات کی فراہمی مثالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرو نانک کے 555 ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری

انہوں نے اس روحانی مقام کی خوبصورتی، امن و آشتی کے پیغام اور عقیدت کے ماحول کو خراج تحسین پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی