ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت آج ایک بار پھر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔
ممکنہ 11 کا اعلان
نجی چینل پر شائع یحییٰ حسینی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: ہینڈ شیک تنازع کے بعد پاکستان اور بھارت آج پھر مدمقابل ہوں گے
تاہم خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں، جبکہ حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
متوقع کھلاڑی
اطلاعات کے مطابق آج کے میچ میں پاکستان کی ممکنہ ٹیم صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، کپتان سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، وکٹ کیپر محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہو سکتی ہے۔
حکمتِ عملی میں تبدیلی
رپورٹ کے مطابق کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی بیٹنگ لائن کو قابو کرنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ٹیم اس بار اسپن کے بجائے فاسٹ بولنگ پر زیادہ انحصار کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:‘احتجاج کیساتھ کھیلنے سے نہ کھیلنا ہی بہتر ہے،’ سابق بھارتی کرکٹر کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
یاد رہے کہ 6 روز قبل گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔