پاکستان نے آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے 50 کروڑ کے یورو بانڈز کی بروقت ادائیگی کے انتظامات کرلیے ہیں، جس سے آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رواں برس اور اس کے بعد مزید ترقی کی توقع ہے، آئی ایم ایف نے حوصلہ افزا نوید سنادی
رپورٹس کے مطابق ان قدامات سے حکومت دوست ممالک سے بروقت قرض حاصل اور رول اوور کرے گی، دوست ممالک کے 12 ارب ڈالر ڈپازٹ اور رول اوور ہونے کی امید ہے۔
سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات بروقت رول اوور کردیں گے، سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر اور یو اے ای کے ٹائم ڈپازٹ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا ہدف عبور، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 5 ارب ڈالر کا تاریخی اضافہ
چین کے 4 ارب ڈالر کے ڈپازٹ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں موجود ہیں، رواں مالی سال 26 ارب ڈالر واجب الادا قرض میں سے 3.5ارب ڈالر ادا کردیے گئے ہیں۔