آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے، جس میں آزاد کشمیر کے اہم سیاسی قائدین شریک ہیں۔
پنڈال شرکا سے بھر چکا ہے، جب کہ لوگوں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
آج #راولاکوٹ میں شکرانے اور خوشی کے موقع پر کشمیری عوام کی جانب سے معرکۂ حق میں فتح و استحکامِ پاکستان کے عنوان سے عظیم الشان جلسۂ عام منعقد کیا جا رہا ہے:
تاریخ: 21 ستمبر (بروز اتوار)
وقت: دوپہر 1 بجے
مقام: صابر شہید اسٹیڈیم، راولاکوٹ! 🇵🇰 pic.twitter.com/9OXAViyRTQ
— Nasira Khan! (@SNAKsudhuzai) September 21, 2025
جلسہ گاہ کو پاکستان، آزاد کشمیر اور سعودی عرب کے پرچموں سے مزین کیا گیا ہے، جبکہ قومی اور جماعتی رنگوں کی سجاوٹ نے پنڈال کے ماحول کو مزید جوش و خروش بخش دیا ہے۔
اسٹیج پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر، سابق صدر ریاست و وزیراعظم سردار یعقوب، صدر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی و ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان اور سابق وزرا حکومت سمیت دیگر قائدین موجود ہیں۔
جلسہ عام سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، راجا فاروق حیدر سمیت دیگر سیاسی قائدین خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل آزاد کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی آل پارٹیز کانفرنس میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کیا گیا جس آج پہلا پروگرام ہونے جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث، سازش کا مقابلہ کیا جائےگا، آل پارٹیز کانفرنس
آل پارٹیز کانفرنس نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ بھارت آزاد کشمیر میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے، اور ہم یہ سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔