ماہرہ خان بھی ’اچھا جی ایسا ہے کیا‘ میم ٹرینڈ میں شامل، ویڈیو وائرل

اتوار 21 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسٹاگرام پر ان دنوں جس آڈیو نے سب کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے وہ ہے: ’اچھا جی ایسا ہے کیا، جزاک اللہ، تھینک یو سو مچ‘۔ یہی منفرد جملہ اب ماہرہ خان کو بھی اس میم ٹرینڈ کا حصہ بنا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر سے متعلق تنقید، اداکارہ ماہرہ خان نے والدہ کو کیا جواب دیا؟

یہ رجحان ٹک ٹاک اسٹار شہزادی سے شروع ہوا تھا، جنہوں نے اپنے منفرد انداز سے طنزیہ تبصروں کو مزاحیہ اور دلچسپ کنٹینٹ میں بدلا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Quirkisstan (@quirkisstan)

شہزادی اکثر یہ بھی کہتی رہیں کہ لوگ انہیں ماہرہ خان، ایشوریہ رائے اور رانی مکھرجی سے ملاتے ہیں، جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

اب ماہرہ خان نے خود شہزادی کی ایک وائرل ویڈیو کو ری کریئیٹ کیا۔ سفید لباس میں سجی، انہوں نے نہ صرف انداز بلکہ تاثرات اور لہجے کو بھی بالکل ویسا ہی پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ نے اکشے کمار کی ’ہاؤس فُل 5‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

مداحوں نے ویڈیو کو بے حد سراہا اور یہ تیزی سے وائرل ہوگئی۔

شہزادی کی مقبولیت بڑھتے بڑھتے ندا یاسر کے شو تک جا پہنچی ہے، اور یہ واضح ہے کہ ’اچھا جی ایسا ہے کیا‘ کا یہ ٹرینڈ ابھی کچھ عرصہ انسٹاگرام فیڈز پر چھایا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟