ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 10.3اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 93رنز بنالیے ہیں،فخر زمان9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر پویلین لوٹے، انہیں ہاردک پانڈیا نے وکٹ کیپر سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صائم ایوب ہیں، جنہوں نے 17 گیندوں پر 21رنز بنائے۔
اہم مقابلے میں پاکستان کی بیٹنگ لائن میں تسلسل کی کمی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ صائم ایوب، حسن نواز اور کپتان آغا سلمان کی فارم تاحال غیر یقینی ہے، جس نے ٹیم مینجمنٹ کو پریشان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب بھارت کی مضبوط اور فارم میں موجود بیٹنگ لائن اپ کے خلاف پاکستانی بولرز کو سخت امتحان درپیش ہوگا۔
#WATCH | Asia Cup 2025 Super 4 | Team Pakistan arrives at Dubai International Cricket Stadium for their match against India. pic.twitter.com/HZ5j7vHqWJ
— ANI (@ANI) September 21, 2025
’ٹیم پہلے ہی ہر میچ کو ناک آؤٹ کی طرح کھیل رہی ہے‘
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ کہ کل کی ٹریننگ میں پچ پر بہت زیادہ اوس تھی، اسی وجہ سے انہوں نے فیصلہ کن حکمت عملی اپنائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم پہلے ہی ہر میچ کو ناک آؤٹ کی طرح کھیل رہی ہے، اس لیے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے ابوظہبی اور دبئی کی وکٹوں میں فرق اجاگر کیا اور کہا کہ دبئی کی پچ نسبتاً سست ہے۔ بھارتی ٹیم میں بمراہ اور ورون واپس آئے ہیں۔
’بولنگ کو ترجیح دیتے لیکن اب بیٹنگ کے ساتھ نئے چیلنج کے لیے تیار ہیں‘
اس موقع پر پاکستانی کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ وہ بھی بولنگ کو ترجیح دیتے لیکن اب بیٹنگ کے ساتھ نئے چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ ان کے مطابق ڈریسنگ روم کا ماحول بالکل معمول کے مطابق ہے، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف اور حسین طلعت کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ محمد نواز اور خوشدل شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔
🚨 TOSS & PLAYING XI 🚨
Pakistan have been put into bat first 🏏
Two changes to our team for today's match 🇵🇰#PAKvIND | #BackTheBoysInGreen | #AsiaCup2025 pic.twitter.com/avGDRv04aj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 21, 2025
دبئی کی پچ اور کنڈیشنز کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہاں ماضی میں رنز کے تعاقب کرنے والی ٹیموں کو خاصی برتری حاصل رہی ہے، ایک وقت میں مسلسل 15 ٹی20 میچز میں تعاقب کرنے والی ٹیم ہی جیتی، تاہم حالیہ 5 میچز میں 3 بار تعاقب کرنے والی ٹیم کامیاب اور 2 بار ناکام ہوئی ہے۔
بھارتی کپتان نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا، وہ ٹاس کے بعد سیدھا گفتگو کرنے کی طرف بڑھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گروپ مرحلے کے میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے موقع پر ہاتھ نہیں ملایا تھا، پھر بعد ازاں میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ گروپ مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی تھی، تاہم اس دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ بھی متنازع ہو گئے تھے، جب انہوں نے پاکستانی کپتان کو بتایا کہ آج ٹاس کے موقع پر اور بعد میں ٹیمیں آپس میں ہاتھ نہیں ملائیں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر آئی سی سی سے احتجاج کیا، جس پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کرلی تھی، تاہم آج وہی ایک بار پر اس میچ کے دوران ریفری ہوں گے۔