پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی بلے بازوں کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی پیش کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں فیصلہ کن جنگ: پاکستان کا نیا اسکواڈ تیار
سرکاری ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کے بیٹنگ اسٹائل کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر گیند کو فرنٹ فٹ کے قریب رکھا جائے تو اسے آسانی سے پریشر میں لایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سنجو سیمسن کا بیٹنگ انداز بھی ابھیشیک شرما سے مشابہت رکھتا ہے، لہٰذا اسی حکمتِ عملی سے انہیں بھی قابو میں کیا جا سکتا ہے۔
عمر گل کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کو اگر جسم کے قریب ایک تیز رفتار باؤنسر کروایا جائے تو ان کی مشکل میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ زیادہ تر لانگ ہینڈل بیٹرز شارٹ پچ گیندوں پر پریشان دکھائی دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ میچ میں ابھیشیک شرما نے 13 گیندوں پر چار چوکے اور 2 چھکے لگا کر 31 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی، جبکہ سنجو سیمسن کو بیٹنگ کا موقع نہیں مل سکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم
یہ بھی یاد رہے کہ ایشیا کپ میں گروپ مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔