وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ چکی ہے۔
راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی، ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
آج #راولاکوٹ میں شکرانے اور خوشی کے موقع پر کشمیری عوام کی جانب سے معرکۂ حق میں فتح و استحکامِ پاکستان کے عنوان سے عظیم الشان جلسۂ عام منعقد کیا جا رہا ہے:
تاریخ: 21 ستمبر (بروز اتوار)
وقت: دوپہر 1 بجے
مقام: صابر شہید اسٹیڈیم، راولاکوٹ! 🇵🇰 pic.twitter.com/9OXAViyRTQ
— Nasira Khan! (@SNAKsudhuzai) September 21, 2025
چوہدری انوارالحق نے کہاکہ ہم سب کو مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اب دوبارہ او آئی سی اور عرب لیگ میں اٹھایا جائےگا۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے پونچھ کے لیے ایک ارب روپے کے پیکج کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کی مہم کا اعلان کررکھا ہے، جس کا آج پہلا جلسہ راولاکوٹ کے صابر شہید اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان سے یکجہتی: راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ جوش و خروش کے ساتھ جاری
کچھ روز قبل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں کہا گیا تھا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والی افراتفری کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، اور سیاسی جماعتیں اس سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔