پاکستان ہمارا محافظ، آزاد کشمیر میں افراتفری پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، سردار عتیق

اتوار 21 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی سرزمین پر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کی کوئی گنجائش نہیں، پاکستان ہمارا محافظ ہے۔ ریاست میں شائستگی کا ماحول قائم رکھنا ضروری ہے۔

راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق نے کہاکہ ہم نے حال ہی میں معرکہ حق میں ہندوستان کو شکست سے دوچار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ: پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ گئی، وزیراعظم آزاد کشمیر

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہو چکا ہے، ابھی مزید ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے۔ اللہ نے پاکستان کو وہ مقام دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد کرائے اور حرمین شریفین کا بھی تحفظ کرے۔

انہوں نے کہاکہ عوام مطالبات کے حق میں احتجاج ضرور کریں لیکن گالی دینے کی کوئی گنجائش نہیں، کچھ باتیں بالکل جائز ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ریاست میں انارکی پیدا کی جائے۔

سردار عتیق نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ وابستگی پر کوئی سمھجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ کیوں کہ پاکستانیت ہماری رگوں میں دوڑ رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کی خاطر جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کی مہم کا اعلان کررکھا ہے، جس کا آج پہلا جلسہ راولاکوٹ کے صابر شہید اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان سے یکجہتی: راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ جوش و خروش کے ساتھ جاری

کچھ روز قبل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں کہا گیا تھا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والی افراتفری کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، اور سیاسی جماعتیں اس سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بھارت ٹاکرا: بھارتی کپتان نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

لائیوایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ شروع

این ڈی آر ایم ایف کے 6.5 ارب روپے کے منصوبے مکمل، قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ

پاک بھارت ٹاکرا: کیا بابر اعظم ٹی20 اسکواڈ کو جوائن کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرلیا

ویڈیو

لائیوایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ شروع

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ