پاک بھارت ٹاکرا: کیا بابر اعظم ٹی20 اسکواڈ کو جوائن کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

اتوار 21 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود نے بابر اعظم کے ایشیا کپ کے دوران دبئی جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بابر اعظم اس وقت دبئی میں نہیں بلکہ لاہور میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں فیصلہ کن جنگ: پاکستان کا نیا اسکواڈ تیار

اظہر محمود نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں لاہور کے ایک گالف کورس میں نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کہا جا رہا ہے کہ بابر دبئی میں ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ تو میرے ساتھ لاہور میں گالف کھیل رہے تھے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم جو ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں، دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد سے مختصر فارمیٹ کی ٹیم کا حصہ نہیں رہے۔

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے دوران سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں زور پکڑ گئیں کہ بابر اعظم اچانک دبئی پہنچ گئے ہیں اور ممکنہ طور پر قومی ٹی20 اسکواڈ میں دوبارہ شامل ہونے جا رہے ہیں، جس کی حقیقت اب سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل عمر گل کا قومی ٹیم کو اہم مشورہ

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے، جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: اغواکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت قتل کردیا

ایشیا کپ سپر فور: فخززمان کو غلط آؤٹ دیا گیا، سوشل میڈیا پر بحث

بھارت امریکا تجارتی کشیدگی: مودی کی قوم سے اپنی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل

پاک بھارت ٹاکرا: بھارتی کپتان نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

لائیوایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاک بھارت ٹاکرا جاری، پاکستان کی دوسری وکٹ گرگئی

ویڈیو

لائیوایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاک بھارت ٹاکرا جاری، پاکستان کی دوسری وکٹ گرگئی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ