چین کی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ آلو کی نئی قسم بنانے کی کوشش کتنی کامیاب ہوئی؟

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نواح میں قائم ایک تحقیقی مرکز میں ماہرینِ حیاتیات نے آلو کی ایک ایسی قسم تیار کی ہے جو مستقبل کے بڑھتے درجہ حرارت کی پیشگوئیوں کے مطابق ماحول میں بنائی گئی تاہم اس کا نتیجہ تشویشناک نکلا اور آلو عام سائز سے آدھے رہ گئے۔

تحقیق میں 7 آلو حاصل ہوئے جن میں سے ایک محض 136 گرام کا نکلا جو چین میں عام آلو کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آلو کی ابتدا ٹماٹر سے ہوئی، نئی تحقیق میں آلو کے ارتقا سے متعلق حیران کن انکشافات

چین دنیا میں سب سے زیادہ آلو پیدا کرنے والا ملک ہے اور یہ فصل غذائی تحفظ کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے لیکن آلو زیادہ درجہ حرارت کے لیے نہایت حساس ہیں۔

انٹرنیشنل پوٹیٹو سینٹر بیجنگ کے محقق لی جی پنگ اور ان کی ٹیم نے 3 سالہ منصوبے کے تحت درجہ حرارت میں 3 ڈگری سیلسیس اضافے کی صورت میں آلو پر اثرات کا مطالعہ کیا۔ نتائج کے مطابق اگرچہ آلو کی بڑھوتری 10 دن پہلے شروع ہوئی لیکن پیداوار نصف سے زیادہ کم ہوگئی۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق موجودہ پالیسیوں کے تحت صدی کے اختتام تک درجہ حرارت 3.1 ڈگری بڑھ سکتا ہے جس سے آلو کی فصلیں شدید متاثر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے: عالمی یوم ماحولیات: پلاسٹک آلودگی سے زمین، سمندر اور انسان سب خطرے میں

اندرونِ منگولیا میں بارشوں اور بیماریوں نے کاشتکاروں کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے جبکہ بیج پیدا کرنے والی کمپنیاں ایرونک (ہوا میں فصل اگانے والے) نظام اپنا رہی ہیں تاکہ زیادہ پیداوار اور بیماریوں سے مزاحم اقسام تیار کی جاسکیں۔

لی جی پنگ نے خبردار کیا کہ اگر ہم نے حل نہ نکالا تو کسانوں کی آمدنی کم ہوگی اور غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ