کرکٹ میں 0-6 ٹرینڈ پہلے کس نے چلایا؟

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز دبئی میں ایشیا کپ پاک بھارت میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر کھڑے پاکستانی بولرحارث رؤف کو بھارتی تماشائیوں نے ہوٹ کیا، اس ہوٹ کے جواب میں حارث رؤف نے ہاتھ کے اشارے میں بھارتی رافیل جنگی جہاز گرائے جانے کی نقل اتاری۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

گراؤنڈ میں موجود پاکستانی تماشائیوں نے بھی اس موقعے پر رافیل رافیل کے نعرے لگائے،جس کے بعد حارث رؤف کا یہ عمل سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

دراصل یہ ہوٹ حارث رؤف سے قبل ہی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مایہ ناز کھلاڑی سدرہ امین کرچکی تھی، سدرہ امین نے لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف سینچری مار کر 6-0 کے اشارے سے ہاتھ بلند کیے۔

سدرہ امین کا اشارہ اس واقعے کی طرف تھا جب مئی میں پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے، تاہم سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایسا کیوں کیا یہ ایک سوال ہے۔

یاد رہے کہ سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں لگاتا دو میچز میں سینچریاں بنائی ہیں، انہوں نے ایک میچ میں 121رنز بنائے جبکہ دوسرے میچ میں 122 رنز بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہی خاندان کا غیر متوقع اعلان، بالمورل کیسل عوام کے لیے بند

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مصنوعی ذہانت کو ضابطہ اخلاق میں لانے کا مطالبہ، فوجی استعمال پر سخت انتباہ

ایشیا کپ: بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی دوسری وکٹ گرگئی

اسرائیل کے یمن کے 13 مقامات پر فضائی حملے

اداکار دانش تیمور سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی