انسدادِ پولیو مہم: 2 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر، وزارت صحت

پیر 15 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسدادِ پولیو کی ذیلی مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ مہم کے دوران 2 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم 3 مرحلوں میں ہو رہی ہے، پہلا مرحلہ 15 سے 19 مئی تک جاری رہے گا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع، بلوچستان کے 18 اضلاع اور سندھ کے 17 اضلاع میں مہم جاری رہے گی۔ دوسرے مرحلے میں مہم خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں 22 مئی سے 26 مئی تک ہوگی۔

تیسرے مرحلے میں 29 مئی سے 5 جون تک جنوبی خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں مہم ہوگی۔ ایک لاکھ سے زائد تربیت یافتہ صحت محافظ پولیو ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز بچوں کو پولیو وائرس کے اثرات سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو مستقل معذوری سے بچانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp