چین نے سوشل میڈیا پر سختی کیوں بڑھا دی؟

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے سوشل میڈیا پرعارضی طور پر سختی بڑھا دی ہے۔

چین کے اعلیٰ انٹرنیٹ ریگولیٹر نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں سوشل میڈیا پر 2 ماہ کی سخت مہم چلائی جائے گی، جس کا مقصد ایسے مواد کا خاتمہ ہے جو ’شرپسندانہ تنازعات بھڑکانے‘ یا ’زندگی سے بیزاری جیسی منفی سوچ‘ کو فروغ دیتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کیا چینی طرز پر پاکستان میں بھی سوشل میڈیا کو کنٹرول کیا جائے گا؟

حکام کے مطابق یہ مہم سوشل میڈیا پر ایک زیادہ مہذب اور معقول ماحول قائم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (CAC) کے اس اعلان سے قبل 3 بڑے پلیٹ فارمز کے خلاف کارروائی کی گئی تھی جن میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ویبو، ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کُوائشو اور انسٹاگرام جیسی ایپ شیاو ہونگ شو (Rednote) شامل ہیں، ان پر الزام تھا کہ یہ پلیٹ فارمز غیر ذمہ دارانہ مواد کو نمایاں کررہے ہیں اور نگرانی کے اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام ہیں۔

ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران ایسے موضوعات کو نشانہ بنایا جائے گا جن کے ذریعے سماجی حساس معاملات کو جبراً شناخت، علاقہ یا جنس کے ساتھ جوڑ کر تنازع کھڑا کیا جاتا ہے یا معیشت، فنانس، سماجی فلاح اور عوامی پالیسیوں سے متعلق افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی انفلوئنسر لی زی چی کی سوشل میڈیا پر واپسی، 3 برس کہاں غائب رہیں؟

اسی طرح انفرادی منفی واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور معاشرے میں بیزاری یا دنیا سے کنارہ کشی جیسے رویوں کو فروغ دینے والے مواد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔

چین میں حالیہ برسوں کے دوران lying flat یعنی زندگی کی دوڑ سے کنارہ کشی اور Let it not یعنی چیزوں کو تباہ ہونے دینا جیسے رجحانات نوجوانوں میں مقبول ہوئے ہیں، جو سخت محنت اور طویل اوقاتِ کار کے خلاف ردعمل کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔ حکام ان رویوں کو بھی روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اس مہم کا مقصد ایک زیادہ مہذب، ذمہ دار اور متوازن آن لائن فضا قائم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی