نہانا صبح بہتر یا رات کو، یا ایک اور کام بھی ضروری؟

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دن کا آغاز تازگی سے کریں یا دن بھر کی تھکن کو دھو ڈالیں؟ یہ وہ سوال ہے جو شاید لوگوں کو 2 بڑے گروہوں میں تقسیم کر دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی دماغ میں فاصلہ ناپنے کا نظام دریافت، یہ قدرتی گھڑی کیسے کام کرتی ہے؟

 کچھ افراد صبح نہانا پسند کرتے ہیں اور کچھ رات سونے سے پہلے شاور لیتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ صحت کے لیے کون سا وقت بہتر ہے؟

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کہتے ہیں کہ شاور لینے کا بنیادی فائدہ جلد سے پسینہ، چکنائی، گرد و غبار اور آلودگی کو ہٹانا ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ اگر آپ رات کو نہاتے ہیں تو دن بھر کی گندگی اور جراثیم کو بستر میں لے جانے سے بچ سکتے ہیں لیکن یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں۔

مزید پڑھیے: اکثر افراد کو درپیش ’دماغی دھند‘ کیا ہے، قابو کیسے پایا جائے؟

ماہر مائیکرو بایالوجی پریمروز فری اسٹون کے مطابق کہ رات کو شاور لینے سے آپ بستر میں صاف حالت میں جاتے ہیں لیکن نیند کے دوران بھی جسم پسینہ خارج کرتا ہے اور ہزاروں جلدی خلیے جھڑتے ہیں جو گرد کے کیڑوں کے لیے بہترین غذا بنتے ہیں۔

یعنی اگر آپ بستر کی چادریں اور تکیے کے غلاف باقاعدگی سے نہیں دھوتے تو رات کو نہانے کا فائدہ محدود ہو جاتا ہے۔

بستر کی صفائی زیادہ اہم

یونیورسٹی آف ہل (برطانیہ) سے وابستہ ڈاکٹر ہولی ولکنسن کا کہنا ہے کہ اگر آپ نہا کر بھی گندے بستر میں سوتے ہیں تو وہ جراثیم، مٹی اور گرد آپ کے جسم تک واپس پہنچ سکتے ہیں۔ لہٰذا بستر کو صاف رکھنا اکثر شاور سے بھی زیادہ اہم ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’اور کیسے ہیں؟‘ کے علاوہ بھی کچھ سوال جو آپ کو لوگوں کے قریب لاسکتے ہیں!

گندے بستر میں سونے سے الرجی، سانس کی بیماریاں اور بعض اوقات جلدی انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

بہتر نیند کے لیے رات کا شاور

رات کو شاور لینے کے کچھ اور فوائد بھی ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سونے سے ایک یا 2 گھنٹے پہلے گرم پانی سے نہانا نیند کو بہتر بنا سکتا ہے۔

ایک میٹا اینالسز کے مطابق 10 منٹ کا گرم شاور نیند لانے میں مدد دیتا ہے کیونکہ جسم کا درجہ حرارت بڑھنے کے بعد جیسے ہی گرتا ہے دماغ کو سونے کا سگنل ملتا ہے۔

فیصلہ آپ پر ہے

فری اسٹون کا جھکاؤ صبح کے شاور کی طرف ہے تاکہ رات کی نمی، پسینہ اور جراثیم کو دور کر کے دن کا آغاز صاف ستھرا کیا جائے۔

دوسری جانب، ولکنسن کہتی ہیں اگر آپ دن میں ایک بار نہا رہے ہیں تو یہ اتنا اہم نہیں کہ آپ صبح نہاتے ہیں یا رات کو بلکہ اصل بات یہ ہے کہ جسم کے اہم حصوں کو صاف رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: پھیپھڑے صحت کا راز کھولتے ہیں، ان کی کاردکردگی خود کیسے چیک کی جائے؟

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کا کام ایسا ہے جس میں جسم زیادہ گندا ہوتا ہے (جیسے کھیتوں میں کام یا تعمیراتی کام) تو شام کو نہانا بہتر ہے۔

مزید پڑھیں: کیا بار بار اعضا کی پیوندکاری سے انسان امر ہو سکتا ہے؟شی جن پنگ اور پیوٹن کےدرمیان غیر متوقع گفتگو

رات کو نہانا بستر میں صفائی کے ساتھ سونے کے لیے بہتر نیند میں مدد دے سکتا ہے اور صبح کے وقت نہانا رات کے پسینے، چکنائی اور جراثیم سے نجات دلاکر دن بھر کی تازگی کے لیے مفید ہے لیکن اصل بستر کو صاف رکھنا اور روزانہ جسم کی صفائی کرنا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ایوان بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مخالف کون؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت